پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ شروع، زلمی اور کنگزمین آمنے سامنے

2 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ شروع، زلمی اور کنگزمین آمنے سامنے

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو رہا ہے جہاں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنوس لابوشین کریں گے۔ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کنگزمین تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔اب تک کے مقابلوں میں ملتان سلطانز نے پانچ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جبکہ کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔لاہور قلندرز چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، پشاور زلمی تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دو پوائنٹس ہیں۔ راولپنڈی اور حیدرآباد کنگزمین اب تک فتح سے محروم ہیں۔انفرادی کارکردگی میں ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان پانچ میچز میں دو سو بتیس رنز کے ساتھ نمایاں ہیں جن میں ایک سنچری بھی شامل ہے، جبکہ بولنگ میں کراچی کنگز کے حسن علی آٹھ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔