لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ابتدائی بائیس میچز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔مختلف سماجی ذرائع ابلاغ پر غیر براہ راست نشر ہونے والے مواد، جن میں پرانے مناظر، مختصر ویڈیوز اور دیگر پوسٹس شامل ہیں، کو مجموعی طور پر ایک اعشاریہ ایک ارب سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔اسی عرصے کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تین اعشاریہ سینتیس ارب تاثرات بھی ریکارڈ کیے گئے، جو شائقین کی بھرپور دلچسپی کا مظہر ہیں۔مزید برآں ان میچز سے متعلق ویڈیو مواد کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دو ارب منٹ سے زیادہ وقت تک دیکھا گیا، جو اس ایونٹ کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان تمام اعداد و شمار میں براہ راست نشریات کے اعداد شامل نہیں، جس کے باوجود پی ایس ایل کی ڈیجیٹل رسائی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پی ایس ایل گیارہ کے 22 میچز، ڈیجیٹل دنیا میں ریکارڈ توڑ مقبولیت
1 گھنٹے قبل