کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جہاں زلمی کو ناقابل شکست حیثیت برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔پشاور زلمی کی ٹیم 6 میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جس سے ان کی شاندار فارم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے عبید شاہ کی گیند گردن پر لگنے سے چوٹ آئی تھی۔چوٹ کے باوجود انہوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گردن پر پٹی باندھ کر فیلڈنگ میں بھی حصہ لیا، جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
پی ایس ایل ٹاکرا آج، زلمی کو گلیڈی ایٹرز کا سخت چیلنج کا سامنا
12 گھنٹے قبل