کوئٹہ ( اباسین خبر) بی ایم سی اسپتال سے زیر علاج قیدی کے فرار ہونے کے واقعے پر سیکیورٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں پانچ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی انچارج سب انسپکٹر منظور احمد سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قیدی تاج محمد کو لورالائی جیل سے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جو قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا۔واقعے کے بعد ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدی کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔