وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، اہم علاقائی امور پر بات چیت متوقع

1 دن قبل
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، اہم علاقائی امور پر بات چیت متوقع

اسلام آباد ( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر طے پایا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم خطے میں جاری کشیدگی اور امن کے امکانات سے متعلق سعودی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے بعد ترکی اور پھر قطر کا بھی دورہ کریں گے، جہاں علاقائی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔