پوپ لیو کا مسجد دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام

1 دن قبل
پوپ لیو کا مسجد دورہ، بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام

الجزائر ( مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے اپنے دورے کے دوران ایک جامع مسجد کا دورہ کیا اور اندر داخل ہونے سے قبل احتراماً جوتے اتارے۔پوپ لیو کے اس عمل کو بین المذاہب احترام اور ہم آہنگی کی اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے مختلف مذاہب کے درمیان رواداری اور باہمی احترام پر زور دیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خدا کی قربت صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ انسانیت کے احترام اور بقائے باہمی کو اپنانے میں بھی مضمر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب انسان ایک دوسرے کو سمجھنے اور قبول کرنے کا رویہ اختیار کریں۔پوپ لیو نے اس موقع پر تمام اقوام کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ دنیا میں امن، انصاف اور درگزر کا جذبہ فروغ پائے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ دورہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور عالمی امن کے پیغام کو تقویت دینے کی مثبت پیش رفت ہے۔