پٹرول سستا کرنے کا عندیہ، بائیک سبسڈی آج سے شروع

15 گھنٹے قبل
پٹرول سستا کرنے کا عندیہ، بائیک سبسڈی آج سے شروع

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی قیمتیں کم کر دی جائیں گی۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی ای والٹ کے ذریعے آج سے فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ کی شرائط کے باعث پٹرولیم لیوی میں رد و بدل کیا گیا ہے، جس کے تحت ڈیزل پر لیوی صفر اور پٹرول پر بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سے مارکیٹوں کے اوقات کار کو بھی باقاعدہ بنایا جائے گا، اس حوالے سے متعلقہ حکام نے مکمل تعاون اور عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔