مشکل حالات میں پاکستانی فضائی کنٹرولرز کی کارکردگی عالمی سطح پر سراہی گئی

3 دن قبل
مشکل حالات میں پاکستانی فضائی کنٹرولرز کی کارکردگی عالمی سطح پر سراہی گئی

اسلام آباد( اباسین خبر)مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے دوران پاکستانی فضائی کنٹرولرز کی شاندار کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن نے پاکستان کی فضائی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدید دباؤ اور خطرات کے باوجود فضائی نظام کو مؤثر انداز میں چلایا گیا۔تنظیم کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں غیر معمولی پروازوں کے دباؤ کو کامیابی سے سنبھالا گیا اور اضافی بوجھ کے باوجود حفاظتی معیار اور نظام کی کارکردگی برقرار رکھی گئی۔بیان میں پاکستانی فضائی کنٹرولرز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ مشکل حالات میں بھی آپریشنل تسلسل برقرار رکھنا ایک قابلِ قدر کارنامہ ہے۔عالمی ادارے نے عالمی فضائی تحفظ میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر قابلِ تقلید مثال قرار دیا ہے۔