پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3796 پوائنٹس گر گیا

5 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3796 پوائنٹس گر گیا

کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس آج 3796.43 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 151,505.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ میں چار نفسیاتی حدیں گر گئیں، اور کے ایس ای 100 انڈیکس 4006.30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہا تھا۔گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے بیان کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ ڈاؤ جونز 2.49 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا جبکہ ایشیائی مارکیٹس میں جاپان کا نکئی 9 فیصد بڑھا، ہینگ سینگ، نفٹی ففٹی اور یورپی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان رہا۔