نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف سیاستدان اور سابق سفارتکار ششی تھرور نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدلتی عالمی صورتحال میں پاکستان ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ بھارت سفارتی میدان میں پیچھے رہتا دکھائی دے رہا ہے۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں پاکستان کو ایران جنگ کے خاتمے میں کردار دینے کا ذکر حیران کن ہے اور اسے بھارت کے لیے ایک حکمت عملی کی ناکامی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان خود کو عالمی سطح پر استحکام فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنی سفارتی حیثیت کھوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت سنجیدہ عالمی معاملات کے بجائے غیر اہم موضوعات پر توجہ دی جا رہی ہے، جو ایک تشویشناک رجحان ہے۔ ان کے مطابق بدلتی عالمی صورتحال میں خاموشی دانشمندی نہیں بلکہ اندھی وفاداری کے مترادف ہے، اس لیے بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید خبردار کیا کہ عالمی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اگر بھارت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو اسے سفارتی سطح پر مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کا کردار اہم ہے:بھارتی رہنما کا اعتراف
5 گھنٹے قبل