قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں، کھیلوں کی دنیا سوگوار

3 گھنٹے قبل
قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کر گئیں، کھیلوں کی دنیا سوگوار

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی قومی سائیکلسٹ اور روئنگ کی کھلاڑی نتالیہ خان اٹھائیس برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس سے کھیلوں کے حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں اور سرجری کے بعد صحت یاب نہ ہو سکیں، جس کے باعث ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام اراکین کو اس افسوسناک خبر پر گہرا دکھ ہے اور مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔