نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی

4 گھنٹے قبل
نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی

حیدرآباد( سپورٹس ڈیسک)حیدرآباد میں منعقدہ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچ گئی، جہاں سندھ سٹرائیکرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات گولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ایونٹ میں پنجاب تھنڈرز نے دوسری جبکہ بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ کے پی ٹائٹنز کے ضمیر علی کو مینز کیٹیگری میں بہترین باکسر قرار دیا گیا، جبکہ سندھ سٹرائیکرز کی عائشہ نے بہترین ویمن باکسر کا اعزاز حاصل کیا۔پاک فوج کے زیر اہتمام ہونے والی اس قومی سطح کی باکسنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر دس ٹیموں کے دو سو دس باکسرز نے شرکت کی، جس میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔