میری والدہ کو کنگ چارلس بچپن سے پسند تھے:ٹرمپ کا دلچسپ انکشاف

3 گھنٹے قبل
میری والدہ کو کنگ چارلس بچپن سے پسند تھے:ٹرمپ کا دلچسپ انکشاف

 واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک غیر رسمی اور دلچسپ گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم بچپن سے ہی بے حد پسند تھے۔یہ بات انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کنگ چارلس کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی، جہاں انہوں نے ذاتی یادیں بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیں۔ٹرمپ کے مطابق ان کی والدہ اکثر ٹیلی ویژن پر کنگ چارلس کو دیکھ کر ان کی شخصیت اور انداز کی تعریف کیا کرتی تھیں اور انہیں نہایت دلکش شخصیت قرار دیتی تھیں۔ صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ کنگ چارلس بہت پیارے ہیں، جس پر حاضرین میں مسکراہٹیں پھیل گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کو برطانیہ کی سابق ملکہ ملکہ الزبتھ دوم بھی بہت پسند تھیں اور وہ ان کی شخصیت، وقار اور انداز کی بھی تعریف کیا کرتی تھیں۔یہ دلچسپ انکشاف سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں صارفین اس بیان پر مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔