ایپسٹین سے تعلق کی خبریں بے بنیاد قرار ہیں:میلانیا ٹرمپ کا سخت ردعمل

2 گھنٹے قبل
ایپسٹین سے تعلق کی خبریں بے بنیاد قرار ہیں:میلانیا ٹرمپ کا سخت ردعمل

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن مہم قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ان کی ایپسٹین کے ساتھ جعلی تصاویر پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے مطابق یہ مہم دانستہ طور پر غلط معلومات عام کرنے کی کوشش ہے۔میلانیا ٹرمپ نے اس موقع پر اس کیس سے متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ متاثرین کو اپنی کہانیاں بیان کرنے کا مکمل موقع دیا جانا چاہیے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔انہوں نے امریکی کانگریس میں اس معاملے پر کھلی سماعت کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو حلف کے تحت بیان دینے کا موقع فراہم کیا جائے اور ان بیانات کو مستقل ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں بھی سچ محفوظ رہ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات اور متاثرین کی آواز سننے سے ہی انصاف ممکن ہے اور اسی طریقے سے اس حساس معاملے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکتی ہے۔