فیصلے کے بعد میشا شفیع کا بھی ردعمل سامنے آگیا

16 گھنٹے قبل
فیصلے کے بعد میشا شفیع کا بھی ردعمل سامنے آگیا

لاہور (شوبز ڈیسک) ہتک عزت کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد معروف گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے ہوئے خواتین کے حوصلے اور خودمختاری سے متعلق اظہار خیال کیا اور کہا کہ وہ اس مشکل مرحلے کو ذاتی صدمہ سمجھتے ہوئے اب خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے پر توجہ دے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربات سے گزر چکی ہیں اور اب شفا کے سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں، جبکہ ان کے مطابق سچ بولنا ہی ان کی اصل کامیابی ہے اور وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ یہ تنازع تقریباً آٹھ سال قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد دونوں کے درمیان طویل قانونی جنگ جاری رہی۔حالیہ فیصلے میں عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔