تاریخی شکست کے بعد میڈویڈوف کا غصہ، کورٹ میں ریکٹ توڑ دیا

5 گھنٹے قبل
تاریخی شکست کے بعد میڈویڈوف کا غصہ، کورٹ میں ریکٹ توڑ دیا

روس( سپورٹس ڈیسک)روسی ٹینس اسٹار ڈینئیل میڈویڈوف نے بدترین شکست کے بعد جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے ابتدائی مرحلے میں انہیں اطالوی کھلاڑی میٹیو بریٹینی کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اطالوی کھلاڑی نے یک طرفہ مقابلے میں اپنے حریف کو صفر، چھ اور صفر، چھ سے شکست دے کر واضح برتری حاصل کی۔یہ میڈویڈوف کے کیریئر کا پہلا موقع ہے جب وہ کسی میچ میں ایک بھی گیم جیتنے میں ناکام رہے، جبکہ مقابلہ صرف انچاس منٹ میں ختم ہو گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شکست کے بعد مایوسی کا شکار میڈویڈوف نے کورٹ میں اپنا ریکٹ توڑ دیا۔واضح رہے کہ یہ میٹیو بریٹینی کی عالمی درجہ بندی کے ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل کسی بھی حریف کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔