آٹو سیکٹر میں بڑی پیش رفت، عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ

14 گھنٹے قبل
آٹو سیکٹر میں بڑی پیش رفت، عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ

اسلام آباد( کامر س ڈیسک) پاکستان کا آٹو سیکٹر تیزی سے عالمی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی بی وائی ڈی کی شمولیت کے بعد ملکی آٹو انڈسٹری مزید مستحکم ہوئی ہے اور اب عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا رہی ہے۔اسی سلسلے میں لکی موٹر کارپوریشن نے گوانگژو آٹوموبائل گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر لی ہے، جسے اس شعبے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔فورچون پانچ سو میں شامل جی اے سی گروپ کی پاکستان میں آمد عالمی اداروں کے اعتماد کا اظہار ہے، جبکہ کمپنی نے پاکستان کو ایک اہم اور باصلاحیت مارکیٹ قرار دیتے ہوئے جدید الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ شراکت داری الیکٹرک موبیلٹی کے فروغ، مقامی صنعت کی ترقی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور پائیدار معاشی نمو میں اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے مستقبل میں اس شعبے کے مزید مستحکم ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔