اسلام آباد( اباسین خبر) حکومت نے مذاکرات دو ہزار چھبیس کے سلسلے میں غیر ملکی مندوبین کے لیے آمد پر ویزا دینے کا اعلان کر دیا ہے، جسے سفارتی سطح پر اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے تمام ممالک کے مندوبین اور صحافیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں تمام فضائی کمپنیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ افراد کو بغیر پیشگی ویزا کے سوار ہونے کی اجازت دیں تاکہ ان کی شرکت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان پہنچنے پر امیگریشن حکام ان تمام افراد کو ہوائی اڈے پر ہی ویزا جاری کریں گے، جس سے بین الاقوامی شرکت کو مزید فروغ ملے گا۔
اسلام آباد مذاکرات کیلئے بڑا اعلان، غیر ملکی مندوبین کو آمد پر ویزا کی سہولت
2 دن قبل