صبا قمر کے نام پر کرن اشفاق جذباتی، پہلی ملاقات میں آنسو نہ رک سکے

1 گھنٹے قبل
صبا قمر کے نام پر کرن اشفاق جذباتی، پہلی ملاقات میں آنسو نہ رک سکے

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز صنعت کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ صبا قمر کی بے حد مداح ہیں اور ان سے پہلی ملاقات کے دوران خود پر قابو نہ رکھ سکیں۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے صبح کے پروگرام میں ویڈیو رابطے کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کرن اشفاق سے سوال کیا گیا کہ اگر ڈرامہ سلسلہ معمہ میں کردار جی جی انہیں پیش کیا جاتا تو وہ کیا کرتیں۔اس پر انہوں نے کہا کہ یہ کردار صبا قمر سے بہتر کوئی ادا نہیں کر سکتا، تاہم اگر انہیں اسی ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ کوئی چھوٹا کردار بھی مل جاتا تو وہ اسے خوشی سے قبول کر لیتیں۔کرن اشفاق نے مزید بتایا کہ وہ صبا قمر کی بہت بڑی مداح ہیں اور ایک فلم کی نمائش کے موقع پر جب ان سے ملاقات ہوئی تو وہ جذباتی ہو کر رونے لگیں۔ ان کے مطابق صبا قمر انہیں روتا دیکھ کر پریشان ہو گئیں اور وجہ دریافت کی، جس پر منتظمہ نے انہیں بتایا کہ کرن اشفاق ان کی مداح ہونے کے باعث جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔