جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں بھی امریکی وفد کی قیادت کرینگے

11 گھنٹے قبل
جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں بھی امریکی وفد کی قیادت کرینگے

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اگر جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ایران کے ساتھ ایک اور ملاقات طے پاتی ہے تو اس میں قیادت جے ڈی وینس کے سپرد کیے جانے کا قوی امکان ہے، جسے جاری سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وفد میں جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہو سکتے ہیں، جو مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اشارہ دے چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سب سے پیچیدہ مسئلہ ایران کے یورینیئم افزودگی پروگرام سے متعلق ہے، جہاں افزودگی کو روکنے کی مدت پر اختلافات برقرار ہیں۔امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔