کراچی ( شوبز ڈیسک) عید اسپیشل پروگرام کے دوران معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود اس وقت تنازع کا شکار ہو گئیں جب ایک سیگمنٹ میں یمنیٰ زیدی کی مبینہ بچپن کی تصویر غلط طور پر پیش کر دی گئی۔پروگرام میں معروف شخصیات کی بچپن کی تصاویر دکھا کر پہچاننے کا کھیل جاری تھا، جس میں مہوش حیات، اقرا عزیز، سجل علی اور عاطف اسلم کی تصاویر شامل تھیں، تاہم ایک تصویر کو غلطی سے یمنیٰ زیدی سے منسوب کر دیا گیا جو درحقیقت ایک کم عمر بچی فریال حمید کی نکلی۔بعد ازاں یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تصویر ان کی نہیں ہے، جس کے بعد معاملہ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔تنقید کے بعد جویریہ سعود نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے تصویر سوشل میڈیا سے بغیر تصدیق کے حاصل کر کے نشر کر دی، جس پر انہیں افسوس ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فریال حمید کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تصویر ان کی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئی اور ٹی وی پروگرام میں استعمال کی گئی، جس سے ان کی بیٹی کی شناخت متاثر ہوئی، اور انہوں نے اس معاملے پر قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔