لبنان کو جنگ بندی سے الگ کرنا ناممکن ہے:ایران کا دو ٹوک مؤقف

2 گھنٹے قبل
لبنان کو جنگ بندی سے الگ کرنا ناممکن ہے:ایران کا دو ٹوک مؤقف

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کو مذاکرات سے قبل واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کسی بھی صورت جنگ بندی معاہدے سے الگ نہیں ہوگا اور اسے معاہدے کا لازمی حصہ تسلیم کرنا ہوگا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بغیر نام لیے امریکا کو خبردار کیا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اتحادی، خصوصاً لبنان اور دیگر مزاحمتی محاذ، جنگ بندی کے بنیادی فریق ہیں اور انہیں کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مؤقف ایران کی جانب سے پیش کی گئی دس نکاتی تجاویز کا پہلا اور اہم ترین نکتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی لبنان کے معاملے پر واضح مؤقف دے چکے ہیں، اس لیے اس مسئلے پر پیچھے ہٹنے یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔