ایران افزودہ یورینیئم امریکا کے حوالے کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے: ٹر مپ

4 دن قبل
ایران افزودہ یورینیئم امریکا کے حوالے کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے: ٹر مپ

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم امریکا کے حوالے کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جلد اہم معاہدہ متوقع ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب ان شرائط کو تسلیم کرنے پر تیار ہے جن کی وہ طویل عرصے سے مزاحمت کرتا آ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ جلد طے پانے کی امید ہے، جس کے تحت اہم معاملات پر پیش رفت ہو رہی ہے۔امریکی صدر کے مطابق ممکنہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور وہاں سے بغیر کسی محصول کے جہاز رانی کی اجازت بھی شامل ہو سکتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ معاہدے کے حصول کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں رکھتے، تاہم اگر ضرورت پیش آئی تو اس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔