ایرانی بحران کے باعث نیٹو، یورپی یونین اور برطانیہ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں: کیریل دیمتریوف

2 دن قبل
ایرانی بحران کے باعث نیٹو، یورپی یونین اور برطانیہ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں: کیریل دیمتریوف

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ تنازع نے مغربی اتحاد کی کمزوریوں اور حکمت عملی کی خامیوں کو نمایاں کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق روس کے خصوصی صدارتی ایلچی کیریل دیمتریوف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی بحران کے باعث نیٹو، یورپی یونین اور برطانیہ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان اختلافات کو بھی واضح کر دیا ہے، جو عالمی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔