آئی ایم ایف اجلاس طلب، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

4 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف اجلاس طلب، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کا امکان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں اس کی باقاعدہ منظوری دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام مطلوبہ شرائط پہلے ہی مکمل کر لی ہیں، جس کے بعد اگلی مالی معاونت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا، جس کے بعد موجودہ پیش رفت کو اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔