لاہور( سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو سابق آل راؤنڈرز عبدالرزاق یا اظہر محمود سے نہ قریب سمجھتے ہیں اور نہ دور، بلکہ وہ اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں۔کراچی کنگز کے خلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ جو لوگ آج تنقید کر رہے ہیں وہ خود بھی ماضی میں اسی طرح کے حالات سے گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بھرپور حمایت کی جانی چاہیے تاکہ آنے والی نسل کرکٹ کی جانب راغب ہو، جبکہ معاشرے میں نفرتوں کو کم کر کے مثبت سوچ کو فروغ دینا ہوگا۔فہیم اشرف نے نوجوان کھلاڑی سمیر منہاس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ایک باصلاحیت اور سمجھدار کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں پاکستان کی طویل عرصے تک نمائندگی کر سکتے ہیں۔
میں عبدالرزاق یا اظہر محمود نہیں، فہیم اشرف کا دوٹوک مؤقف
1 گھنٹے قبل