پشاور ( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار راج کپور کی تاریخی حویلی کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قصہ خوانی بازار میں واقع کپور خاندان کی اس حویلی کو حالیہ بارشوں اور زلزلے کے باعث نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا۔حکام کے مطابق بارشوں کے بعد آنے والے زلزلے نے عمارت کو مزید کمزور کر دیا، جس سے یہ نقصان پیش آیا۔یہ حویلی حکومت کی جانب سے قومی اثاثہ قرار دی جا چکی ہے اور اس کی دیکھ بھال سرکاری تحویل میں ہے، تاہم حالیہ واقعے کے بعد اس کی حفاظت اور بحالی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔