شہباز شریف اور ایرانی صدر کا رابطہ، امن پر اتفاق

2 گھنٹے قبل
شہباز شریف اور ایرانی صدر کا رابطہ، امن پر اتفاق

اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً پینتالیس منٹ تک گفتگو جاری رہی، جس دوران خطے میں بدلتی صورتحال اور امن کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ایرانی صدر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آبنائے ہرمز کھولنے کے اقدام پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنے ملک کے اسپیکر کے ممکنہ دورے کا بھی ذکر کیا۔دونوں رہنماؤں نے پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ عمل مثبت نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔