حج اجازت نامے کے نام پر فراڈ، مکہ میں ایک شخص گرفتار

4 دن قبل
حج اجازت نامے کے نام پر فراڈ، مکہ میں ایک شخص گرفتار

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو شہریوں اور زائرین کو دھوکا دینے میں ملوث تھا۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم سماجی رابطوں کے ذرائع پر مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا اور اس بہانے لوگوں سے رقم وصول کر رہا تھا۔حکام کے مطابق گرفتار شخص مالی دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا، جس پر اسے حراست میں لے کر مزید کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔