کراچی( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں اپنے عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے نیویارک سٹی جانا پڑا، تاہم واپسی پر انہیں فوری شوٹنگ مکمل کرنے پر مجبور کیا گیا۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بذریعہ ویڈیو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے اپنے ایک سابق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس دوران شدید ذاتی صدمے سے گزر رہی تھیں۔ ابتدا میں سیٹ کا ماحول بہتر تھا، لیکن جب انہیں نیویارک میں اپنے عزیز کے جنازے میں شرکت کے لیے جانا پڑا تو واپسی پر ان سے فوری کام مکمل کروانے کا تقاضا کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب ان کا کردار مقبول ہوا تو ساتھی اداکاروں کا رویہ بھی تبدیل ہو گیا، جس کے باعث وہ اس نازک جذباتی دور میں مایوسی کا شکار رہیں۔واضح رہے کہ نعیمہ بٹ ایک باصلاحیت اداکارہ اور فلم ساز ہیں جنہوں نے ہمیشہ مضبوط کردار ادا کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز اسٹریٹ تھیٹر سے کیا اور عوامی آگاہی کے لیے مختلف زبانوں میں کام کیا، جبکہ وہ نیویارک میں بھی فنی سرگرمیوں کا حصہ رہ چکی ہیں۔
ذاتی صدمے کے باوجود شوٹنگ پر مجبور تھی، نعیمہ بٹ کا انکشاف
4 گھنٹے قبل