روبوٹس اور ڈرونز سے کھانے کی ترسیل سستی، فی آرڈر لاگت ایک ڈالر تک آنے کا امکان

4 دن قبل
روبوٹس اور ڈرونز سے کھانے کی ترسیل سستی، فی آرڈر لاگت ایک ڈالر تک آنے کا امکان

کراچی(کامرس ڈیسک)روبوٹس اور ڈرونز کے استعمال سے عالمی سطح پر کھانے کی ترسیل کی لاگت میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی آرڈر خرچ کم ہو کر ایک ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔بارکلیز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودکار ترسیلی نظام کے فروغ سے عالمی کھانے کی ترسیل کے پلیٹ فارمز کو سالانہ تقریباً سولہ ارب ڈالرز تک منافع حاصل ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق خودکار ترسیلی روبوٹس اور ڈرونز اخراجات میں کئی ڈالرز تک کمی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے فی آرڈر لاگت نمایاں حد تک کم ہو سکتی ہے۔اس پیش رفت کے نتیجے میں عالمی کھانے کی ترسیل کی صنعت میں اربوں ڈالرز کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ بڑے پلیٹ فارمز فٹ پاتھ پر چلنے والے ترسیلی روبوٹس اور ڈرونز کے ذریعے اپنی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خودکار نظام فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں۔بارکلیز کے مطابق یہ رجحان ایک اہم حکمت عملی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، اور طویل مدت میں خودکار ترسیل کے باعث ان علاقوں میں جہاں مزدوری کی لاگت زیادہ ہے، موجودہ رائیڈر نظام کے مقابلے میں آٹھ سے نو ڈالرز تک فی آرڈر بچت ممکن ہو سکے گی۔