آن ایئر تنازع، فضا علی کی وضاحت سامنے آ گئی

1 دن قبل
آن ایئر تنازع، فضا علی کی وضاحت سامنے آ گئی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحت دی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک فطری اور دوستانہ ردعمل تھا۔فضا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھیں گی۔