متنازع ویڈیو پر فضا علی جھک گئیں، عوام سے معافی مانگ لی

1 گھنٹے قبل
متنازع ویڈیو پر فضا علی جھک گئیں، عوام سے معافی مانگ لی

کراچی( شوبز دیسک)پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد عوام سے معذرت کر لی ہے۔حال ہی میں سماجی ذرائع ابلاغ پر فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر منظر تیزی سے پھیلا، جس میں ان کے نئے شوہر اعجاز خان براہِ راست نشریات کے دوران انہیں کندھے پر اٹھاتے دکھائی دیے۔ویڈیو کے پھیلتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا، جبکہ صارفین نے شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے پروگرام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔بعد ازاں فضا علی نے اس معاملے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم متعلقہ ادارے کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد انہوں نے عوام سے باقاعدہ معافی مانگ لی ہے۔