فیفا ورلڈ کپ 2026: 48 ٹیموں کی فہرست مکمل، تاریخی ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میںداخل

5 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈ کپ 2026: 48 ٹیموں کی فہرست مکمل، تاریخی ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میںداخل

وا شنگٹن( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کی فہرست مکمل ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔حالیہ کوالیفائنگ مرحلے میں کانگو اور عراق نے کامیابی حاصل کر کے اپنی جگہ یقینی بنائی، جس کے ساتھ ہی کوالیفائنگ مرحلہ اختتام کو پہنچا۔ یہ عالمی ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ایونٹ کے لیے کوالیفائنگ کا سلسلہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا تھا، جس میں چھ کنفیڈریشنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ یورپ سے آخری مرحلے میں چار مرتبہ کے عالمی چیمپئن اٹلی بوسنیا و ہرزیگووینا سے شکست کے بعد مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔اس کے علاوہ چیک ریپبلک، ترکی اور سوئیڈن نے بھی فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔