فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ، مداحوں کا انتظار ختم، بڑا فلمی منصوبہ تیار

6 دن قبل
فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ، مداحوں کا انتظار ختم، بڑا فلمی منصوبہ تیار

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو بڑے ستارے فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، جس پر مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔دونوں اداکار اپنی شاندار اداکاری اور کامیاب منصوبوں کے باعث خاص پہچان رکھتے ہیں، فواد خان نے زندگی گلزار ہے، ہمسفر، داستان اور اکبری اصغری جیسے مقبول ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، جبکہ عائزہ خان میرے پاس تم ہو، پیارے افضل اور چھپکے چھپکے جیسے کامیاب ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکی ہیں۔فواد خان بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں اور بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں اداکار معروف ہدایتکار ندیم بیگ کے نئے فلمی منصوبے میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جسے حال ہی میں اپنی کامیاب فلم پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب فواد خان اور عائزہ خان کسی بڑے منصوبے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، اس سے قبل وہ ایک اشتہاری مہم میں مختصر طور پر اکٹھے نظر آئے تھے، جبکہ مداح طویل عرصے سے انہیں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہاں تھے۔دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ اس منصوبے میں پہلی بار ہدایتکار ندیم بیگ کسی فلم میں ہمایوں سعید کے بغیر مرکزی اداکار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور مداح اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔