پوپ لیو کی حمایت میں یورپی پارلیمنٹ آگے آ گئی، دورے کی باضابطہ دعوت دیدی

4 گھنٹے قبل
پوپ لیو کی حمایت میں یورپی پارلیمنٹ آگے آ گئی، دورے کی باضابطہ دعوت دیدی

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا نے پوپ لیو کی حمایت کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ کے دورے اور خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا، جس پر مختلف حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔رابرٹا میٹسولا نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ لیو نہ صرف دنیا بھر میں رومن کیتھولک برادری کے روحانی پیشوا ہیں بلکہ موجودہ دور میں اخلاقی جرأت اور واضح مؤقف کی ایک اہم علامت بھی ہیں، جب دنیا کو ایسی رہنمائی کی شدید ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پوپ کی آواز صرف ایک مذہب تک محدود نہیں بلکہ یورپ اور اس سے باہر مختلف مذاہب کے ماننے والے بھی اسے سنتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔یورپی پارلیمنٹ کی صدر کے مطابق انہوں نے ہولی سی سے رابطہ کر کے پوپ کو پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کی دعوت دے دی ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد اس دعوت کو قبول کریں گے تاکہ یورپ ان کے پیغام سے مستفید ہو سکے۔