ڈاکٹر عمر عادل کا نرگس کے رقص پر بیان ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

3 گھنٹے قبل
ڈاکٹر عمر عادل کا نرگس کے رقص پر بیان ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی

کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی میڈیا کی متنازع شخصیت ڈاکٹر عمر عادل نے ماضی کی معروف اداکارہ نرگس کے فن کے حوالے سے ایک بیان دیا، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا۔ڈاکٹر عمر عادل نے اپنی گفتگو میں نرگس کے فن اور رقص کی مہارت کے لیے غیر معمولی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو نرگس کے رقص میں فحاشی محسوس ہوتی ہے تو یہ دیکھنے والوں کی نظر پر منحصر ہے۔ ان کے مطابق نرگس کی پرفارمنس میں خوبصورتی اور روحانیت کا عنصر موجود تھا، اور بعض اوقات ان کے ڈانس کو دیکھ کر وہ جذباتی ہو جاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔نرگس ماضی میں فلم اور تھیٹر کی بڑی اسٹار رہ چکی ہیں، جو اپنی اداکاری اور رقص کی مہارت کے لیے جانی جاتی تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی اور مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔