آشا بھوسلے کی مو ت پر معالج ڈاکٹر پراتیت سمدانی نے اہم انکشاف کردیا

1 دن قبل
آشا بھوسلے کی مو ت پر معالج ڈاکٹر پراتیت سمدانی نے اہم انکشاف کردیا

ممبئی( شوبز ڈیسک)لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال نے موسیقی کی دنیا کو سوگوار کر دیا ہے اور ایک سنہری دور کے خاتمے کا احساس پیدا کر دیا ہے۔بارہ اپریل دو ہزار چھبیس کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی جس نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا، وہ حال ہی میں ایک خاندانی تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معالج ڈاکٹر پراتیت سمدانی نے بتایا کہ آشا بھوسلے طویل علالت کے باعث متعدد اعضا کے ناکارہ ہونے کا شکار ہوئیں جو ان کی وفات کی وجہ بنا۔رپورٹس کے مطابق بانوے سالہ گلوکارہ کو گیارہ اپریل کی شام ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں سینے کے انفیکشن اور شدید کمزوری کے باعث داخل کیا گیا تھا۔ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا تھا، جبکہ بعد ازاں ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتقال کی تصدیق کی۔آشا بھوسلے کی وفات سے موسیقی کی دنیا ایک عظیم آواز سے محروم ہو گئی ہے جس کی بازگشت ہمیشہ سنائی دیتی رہے گی۔