ڈیوڈ وارنر کا بھارتی صارف کو جواب، پی ایس ایل چھوڑنے کے مشورے پر دو ٹوک ردعمل

4 گھنٹے قبل
ڈیوڈ وارنر کا بھارتی صارف کو جواب، پی ایس ایل چھوڑنے کے مشورے پر دو ٹوک ردعمل

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف کے سوال کا مختصر مگر دو ٹوک جواب دے کر توجہ حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ کی یادگار تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جس پر مختلف صارفین کی جانب سے تبصرے کیے گئے۔کمنٹ سیکشن میں ایک بھارتی صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ میں واپس آ جائیں۔ اس پر ڈیوڈ وارنر نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جسے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی۔یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے اپنی پوسٹ میں پاکستان سپر لیگ کے تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں اور ٹریفک میں تاخیر کے دوران صبر کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔