ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی کرکٹ ٹیلنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا

5 گھنٹے قبل
ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی کرکٹ ٹیلنٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاص طور پر فاسٹ بولرز میں پاکستانی کھلاڑی عالمی معیار کے ہیں۔نجی ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وارنر نے کہا کہ پاکستان میں کئی بولرز 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں، جو واقعی غیر معمولی ہے۔ انہوں نے پاکستانی لیفٹ ہینڈ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ دونوں کچھ حد تک ان کے جیسے ہیں۔بیٹنگ کے حوالے سے وارنر نے کہا کہ وہ کسی بولر کو مشکل نہیں سمجھتے، تاہم شاہین شاہ آفریدی کو بہت ماہر پیسر قرار دیا۔ انہوں نے ٹیم کے دیگر بولرز حسن علی، میر حمزہ اور عباس آفریدی کی بھی تعریف کی۔ڈیوڈ وارنر نے سلمان علی آغا کو تجربہ کار کھلاڑی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میدان میں ٹیم کے لیے کافی مددگار ہیں اور ان کا ساتھ ایک بڑا فائدہ ہے۔