ڈیوڈ وارنر پر نشے میں ڈرائیونگ کا الزام، کرکٹ حکام کا ردعمل

2 گھنٹے قبل
ڈیوڈ وارنر پر نشے میں ڈرائیونگ کا الزام، کرکٹ حکام کا ردعمل

سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے خلاف مبینہ نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے ردعمل جاری کر دیا ہے۔ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں اور سڈنی تھنڈرز کے کپتان پر پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ادارے کے سربراہ لی جرمون نے کہا کہ وہ ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتے ہیں اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے جیسے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر الزامات کی سنگینی سے واقف ہیں اور آئندہ مراحل میں ادارہ ان کی معاونت جاری رکھے گا۔لی جرمون کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد تمام کھلاڑیوں میں محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی مزید بڑھائی جائے گی تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔