اسلام آباد(اباسین خبر)ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی ہے، جسے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی کوششوں میں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق تہران میں اپنے مصروف دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے بھی تفصیلی ملاقات کی، جو ایرانی حکومت میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی اور دفاعی امور زیر غور آئے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، امریکا ایران معاہدے کی کوششیں تیز
4 دن قبل