عاصم خان فائنل میں پہنچ گئے سنسنی خیز کامیابی

16 گھنٹے قبل
عاصم خان فائنل میں پہنچ گئے سنسنی خیز کامیابی

کوالالمپور ( سپورٹس ڈیسک)کوالالمپور میں جاری ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ ایشین کوالیفائر میں پاکستان کے کھلاڑی عاصم خان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔سیمی فائنل میں عاصم خان نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی منگ ہانگ تانگ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔قومی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل مقابلہ اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل جیتنے والا کھلاڑی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈرا میں رسائی حاصل کرے گا، جس کے لیے عاصم خان پر امید ہیں۔