علی ظفر کا کیس جیتنے کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا

16 گھنٹے قبل
علی ظفر کا کیس جیتنے کے بعد پہلا ردعمل سامنے آگیا

لاہور( شوبز ڈیسک) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے ہتک عزت کیس میں کامیابی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کر دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں اور ان تمام افراد کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا اور سچ کا ساتھ دیا۔ ان کے مطابق آخرکار انصاف ہو گیا ہے، تاہم وہ اسے اپنی فتح کے بجائے عاجزی اور شکرگزاری کا لمحہ سمجھتے ہیں۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے لیے بدگمانی نہیں رکھتے اور یہ معاملہ اب ان کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ سب لوگ وقار اور امن کے ساتھ اپنی زندگی میں آگے بڑھیں۔