سرحدی جھڑپوں میں افغان طالبان کی پسپائی، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب

4 گھنٹے قبل
سرحدی جھڑپوں میں افغان طالبان کی پسپائی، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب

 پشاور( اباسین خبر) آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار حملوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دشمن کے عزائم ناکام بنائے گئے، جبکہ افغان ذرائع ابلاغ نے بھی حالیہ جھڑپوں میں افغان طالبان کی ہزیمت کی تصدیق کی ہے۔اطلاعات کے مطابق صوبہ نورستان اور کنڑ کے سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کے بعد افغان طالبان متعدد چوکیاں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے، جبکہ کچھ عناصر نے مقامی آبادی میں چھپنے اور علاقوں سے نکلنے کی کوشش کی۔قبائلی عمائدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان سکیورٹی کی صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام رہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، جس کے باعث مقامی آبادی مشکلات کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے مدد کے لیے پاکستانی سکیورٹی فورسز سے رجوع کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائیاں اس امر کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جبکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیوں سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی سرپرستی برداشت نہیں کی جائے گی۔