عبداللہ خرم نیازی کا پی سی بی سے استعفیٰ

15 گھنٹے قبل
عبداللہ خرم نیازی کا پی سی بی سے استعفیٰ

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اتوار ان کا بورڈ میں آخری دن ہوگا، جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک کوچز کو الوداعی پیغام بھی جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کوچز کو کرکٹ کے ڈھانچے کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے تجربات اور تعاون سے بہت کچھ سیکھا، اور اگر غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران کوچز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز رہا، اور سب نے مل کر ملک بھر میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کوششیں کیں۔عبداللہ خرم نیازی کے مطابق اس عرصے میں کارکردگی پر مبنی نظام متعارف کرانے، ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور سکول کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ذمہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔