پاک نیٹو مذاکرات کا بارہواں دور، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

4 دن قبل
پاک نیٹو مذاکرات کا بارہواں دور، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی( اباسین خبر)پاک نیٹو ملٹری اسٹاف مذاکرات کے بارہویں دور کا انعقاد برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں ہوا، جس میں دونوں جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے کی، جبکہ نیٹو کی جانب سے ڈائریکٹر بین الاقوامی ملٹری اسٹاف تعاون برائے سیکیورٹی ڈویژن میجر جنرل ایرے انگوڈر نے مذاکرات کی قیادت کی۔مذاکرات کے دوران پاک نیٹو فوجی تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال، فوجی تعلیم و تربیت، افواج میں مشقوں کی سرگرمیاں اور اہلکاروں و عسکری آلات کے باہمی استعمال کی صلاحیت بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی وفد نے بیلجیئم کے شہر مونس میں واقع نیٹو کے اتحادی کمانڈ آپریشنز ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں مختلف عسکری امور پر بریفنگ دی گئی۔