70
کراچی (اپنے رپورٹر سے)کے الیکٹرک نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔کیالیکٹرک نے جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 10 دن کی توسیع کی ہے جب کہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ اپنے بل جمع کرنے والوں کو اگلے مہینے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔