پشاور( اباسین خبر)مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا، مزمل اسلم نے کہا کہ رواں سال جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کے لیے ملک سے باہر گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم اور وزرا بیروزگاری کے خاتمے کی مبارک باد دیتے ہوئے شرمندہ نہیں ہوتے، حالانکہ پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے اس پر سوال اٹھایا کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو ملک میں ترقی کیسے ہوگی؟مزمل اسلم نے مزید کہا کہ شہباز شریف حکومت کے دوران ملک سے 20 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں، اور یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ملک کی ترقی کی نشانی نہیں، بلکہ یہ ملک کی پستی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے: مشیرِ خزانہ
4