کراچی ( اباسین خبر)مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی زوما مل گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ زوما کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا ہے اور چشم دید گواہان کا بیان بھی زیر دفعہ 164 ریکارڈ کرانا ہے، جس کے لیے ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم ارمغان بہت شاطر ہے، اور اس کا میڈیکل ہائی کورٹ کے حکم پر کرایا جا چکا ہے۔ تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ ضروری ہے اور ملاقاتوں کی اجازت نہ دینے کی درخواست بھی کی گئی تاکہ تفتیش میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔عدالت نے ملزم ارمغان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیش کے مکمل ہونے تک ملزم سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔
مصطفی قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے تشدد کا شکار لڑکی مل گئی
3